روس کے یوکرین میں ڈرون حملے، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
کیف: (دنیا نیوز) یوکرین میں روسی ڈرون حملوں کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق کیف کے نواحی علاقے میں مارکیٹ کو نشانہ بنایا گیا جہاں دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے جبکہ دارالحکومت کیف میں بھی حملوں کے دوران نو افراد زخمی ہوئے جن میں ایک بچہ شامل ہے۔
شمالی شہر سومی میں امدادی مرکز کے قریب تین گائیڈڈ بم گرنے سے دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ خار کیف میں ایک ڈرون نے گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ڈرائیور مارا گیا۔
یوکرینی صدر زیلنسکی کے مطابق روس نے ہفتے سے اب تک مختلف نوعیت کے 277 حملہ آور ڈرونز استعمال کیے جن میں 155 جیٹ سے چلنے والے ڈرون شامل تھے، زیلنسکی نے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments