نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 2 افراد ہلاک، 3 لاپتہ

کھٹمنڈو: (ویب ڈبسک) نیپال میں مسلسل بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک اور 3 لاپتہ ہو گئے، متعدد اضلاع میں املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے حوالے سے بتایا کہ صوبہ لمبینی کے ضلع پالپا میں لینڈ سلائیڈنگ کے الگ الگ واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 3 افراد لاپتہ ہیں۔

ضلعی پولیس کے انسپکٹر بھوانی پرساد دھمالا نے بتایا کہ 2 مکانات کے ملبے تلے دبے3 افراد کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق صوبہ گنڈکی کے ضلع پربت میں سیلاب کے باعث 25 مکانات جبکہ صوبہ لمبینی کے ضلع روپندہی میں دریا کے بپھرنے سے 6 مکانات بہہ گئے۔

لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث نیپال کی کئی اہم شاہراہیں بھی متاثر ہوئی ہیں جن میں کھٹمنڈو کو دیگر اضلاع سے ملانے والی سڑکیں شامل ہیں، ملک کے جنوبی اضلاع میں کئی آبادیاں زیرِ آب آ گئی ہیں جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ جمعرات سے نیپال بھر میں شدید بارشیں جاری ہیں جس سے روزمرہ زندگی متاثر ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...