اسرائیل لبنانی مزاحمت توڑنے، حزب اللہ کا وجود ختم کرنے میں ناکام رہا: نعیم قاسم
بیروت: (دنیا نیوز) حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنانی مزاحمت کو توڑنے اور حزب اللہ کا وجود ختم کرنے میں ناکام رہا ہے۔
بیروت میں حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کو 2 سال مکمل ہونے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا اسرائیل اپنے قبضے کو مضبوط کرنے اور لبنان میں بستیاں قائم کرنے کے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بھی ناکام رہا ہے۔
انہوں نے اسرائیل کے ساتھ امریکا کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے پر لبنانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور واشنگٹن پر الزام عائد کیا کہ وہ پوری دنیا کو اپنے کنٹرول میں لانے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں اب نہ کوئی عالمی نظام انصاف باقی رہا ہے اور نہ ہی کوئی بین الاقوامی قانون بچا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments