ایران نے آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول کے دعوے مسترد کر دیے

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول کے دعوے مسترد کر دیے۔

اپنے بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ تیل کی قیمتیں امریکی بیانیے کی تردید کر رہی ہیں، تیل کی قیمت جنگ سے پہلے کی سطح سے 35 ڈالر فی بیرل زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی پروپیگنڈا مشین حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے، یا تو مارکیٹ اندھیر نگری کا شکار ہے یا پھر امریکی بیانیہ غلط ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...