ایران میں ٹرک اور بس میں خوفناک تصادم، 9 افراد جاں بحق، 5 زخمی

تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے مشرقی صوبہ جنوبی خراسان میں بس اور سیمی ٹریلر ٹرک میں تصادم سے 9 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ آریان شہر سے بیرجند کاؤنٹی جانے والی سڑک پر پیش آیا۔

صوبائی ہلالِ احمر سوسائٹی کو حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد 15 امدادی کارکنوں پر مشتمل 8 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ہلالِ احمر کے صوبائی سربراہ مہدی محمدپور نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی، تمام زخمیوں کو قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...