چین کا خلیج کی سلامتی، جہاز رانی کے تحفظ اور دو ریاستی حل کی حمایت کا اعلان

نیویارک: (ویب ڈیسک) چین نے خلیجی ممالک اور مشرق وسطیٰ کی سلامتی اور دو ریاستی حل کی حمایت کی توثیق کرتے ہوئے جہاز رانی کی آزادی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عالی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ بات چین کے نائب صدر ہان چیانگ نے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ چین خلیجی ممالک کی سلامتی کی حمایت اور ان پر حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

چینی نائب صدر نے مشرق وسطیٰ کی کشیدگی سے تجارت اور توانائی کی نقل و حرکت پر پڑنے والے معاشی اثرات کے پیش نظر دنیا بھر میں سپلائی چینز کی سلامتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

چینی نائب صدر نے اقوام متحدہ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوششیں یکجا کرنے کی بھی اپیل کی اور متعدد بحرانوں کے مقابلے میں مشترکہ بین الاقوامی عمل کی اہمیت پر زور دیا۔

فلسطینی مسئلے پر چینی نائب صدر نے دو ریاستی حل کے لئے بیجنگ کی حمایت کا اعادہ کیا اور فلسطینی مسئلے کو اس کے درست راستے پر واپس لانے کا مطالبہ کیا، چین کے مواقف رواں سال جنرل اسمبلی کے اجلاسوں میں دو ریاستی حل کی پرزور واپسی کے ہم آہنگ ہیں۔

واضح رہے کہ نیویارک میں 22 ستمبر کو منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اس حوالے سے بات چیت کی گئی تھی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا تھا کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر دو ریاستی حل ہی فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے دیرپا امن اور سلامتی کا واحد راستہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...