امریکی شہر اٹلانٹا کے زو میں چین سے 2 پانڈا پہنچ گئے

اٹلانٹا: (دنیا نیوز) امریکا کے شہر اٹلانٹا کے زو اٹلانٹا میں چین سے دو پانڈا پِنگ پِنگ اور فو شوانگ پہنچ گئے ہیں، جنہیں چینی حکومت نے امریکا بھیجا ہے۔

دونوں پانڈا چین کے شہر چینگدو سے 16 گھنٹے کی پرواز کے بعد اٹلانٹا پہنچے اور انہیں سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے چڑیا گھر منتقل کردیا گیا۔

پانڈوں کو معمول کے مطابق ایک ماہ تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا اس دوران چینی ماہرین حیوانات اور امریکی ویٹرنری ٹیم ان کی نگرانی کریں گے، اٹلانٹا کے چڑیا گھر نے ان کی آمد سے قبل پانڈوں کے لیے رہائش گاہوں کو وسعت دی اور بانس سمیت دیگر ضروری انتظامات مکمل کیے ہیں۔

چین کی جانب سے پانڈوں کو بیرون ملک بھیجنے کی طویل روایت کو ’’پانڈا ڈپلومیسی‘‘ کہا جاتا ہے، جسے بیجنگ مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات اور عوامی روابط بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔

زو اٹلانٹا میں اس سے قبل بھی چینی پانڈے موجود رہے ہیں تاہم 2024ء میں سابقہ چار پانڈوں کی چین واپسی کے بعد یہ نئی جوڑی وہاں پہنچی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...