برطانیہ میں فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے 50 افراد گرفتار
لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے شہر لیورپول میں لیبر پارٹی کی کانفرنس کے باہر فلسطین ایکشن کی حمایت میں ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس نے 50 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق 250 سے زائد مظاہرین احتجاج میں شریک تھے جن میں کئی افراد نے ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین ایکشن کی حمایت کا اظہار کیا گیا تھا۔
پولیس نے مظاہرین کو خبردار کیا کہ تنظیم کی حمایت میں علامت یا تحریر دکھانا جرم ہوسکتا ہے جس کے بعد متعدد افراد کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا، گرفتار افراد میں 94 سالہ انسانی حقوق کی وکیل مارگریٹ اوون بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ پرامن احتجاج کے حق کا احترام کرتی ہے اور کارروائی قانون کے مطابق کی گئی، تاہم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گرفتاریوں کو آزادی اظہار پر حملہ قرار دیتے ہوئے برطانوی حکومت سے احتجاج سے متعلق قوانین میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔
احتجاج کی منتظم تنظیم ڈیفینڈ آور جیوریز نے بھی فلسطین ایکشن پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments