برطانوی وزیراعظم کا آئندہ انتخابات میں سوشل کیئر بحران کا حل پیش کرنے کا اعلان

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ قومی انتخابات میں برطانیہ کے بڑھتے ہوئے سوشل کیئر بحران کے حل کا منصوبہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے مطابق مجوزہ نظام ضرورت مند افراد کے لئے استعمال کے وقت مفت ہوگا اور اس کی لاگت پوری آبادی میں تقسیم کی جائے گی۔

اینڈی برنہم نے کہا کہ وہ اس معاملے پر مشکل فیصلوں سے گریز نہیں کریں گے، تاہم اصلاحات کے عملی نفاذ کو آئندہ انتخابات تک مؤخر رکھا جائے گا، جو 2029 کے وسط تک متوقع ہیں۔

برنہم کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت کو بجٹ سے قبل بلند قرضوں کے اخراجات، بڑھتے ہوئے فلاحی اخراجات، توانائی کی قیمتوں اور دفاعی منصوبے کے لیے 4.7 ارب پاؤنڈ کے مالی خلا جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ حکومت کے ذریعے ملک میں مہنگائی اور اخراجات زندگی کے دباؤ کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...