سٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون میں ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن 100 انڈیکس 339 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 70 ہزار 425 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا۔
انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 71 ہزار 126 جبکہ یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 70 ہزار 120 رہی۔
سٹاک ایکسچینج میں 569 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، جن میں سے 181 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 267 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
شیئر مارکیٹ میں 17 ارب روپے مالیت کے 42 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments