بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور
پشاور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی، لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی ہے۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھے گا تو وہ مطالبات تسلیم کرے گی، حکومت سے مذاکرات کرنا فیصلہ سازوں کا کام ہے۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے صوبے میں وزراء، اراکین اور ورکرز کو اٹھایا جا رہا ہے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ چھوڑی تھی۔
انہوں نے کہا کہ رکاوٹوں اور مزاحمت کے باوجود احتجاج کے دوران تین مرتبہ اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہوا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی، ہماری ایک پارٹی ہے، پختون ہیں، گھر آئے مہمان کی قدر کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments