حب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
حب: (دنیا نیوز) حب میں سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں گلشن امیر آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے بلوچستان کانسٹیبلری پولیس کا اہلکار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق اہلکار کی شناخت مولا بخش کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے اہلکار مولا بخش کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزموں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے جنہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments