بھارتی پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں بیٹےکی پیدائش

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوبین نوٹیال اور انکی اہلیہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش 14 ستمبر کو ہندوؤں کے مذہبی تہوار گنیش چترتھی کے موقع پر ہوئی۔

جوبین نوٹیال نے خبرکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب والد بن گئے ہیں اور انکا بیٹا 14 ستمبر کو پیدا ہوا۔

واضح رہے کہ جوبین نوٹیال 14 جون 1989 کو دہرادون، اتراکھنڈ میں پیدا ہوئے وہ بھارتی فلمی صنعت کے معروف پلے بیک سنگر ہیں، جنہیں آئیفا، فلم فیئر اور زی سینے ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...