مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول و ڈیزل مزید سستا ہوگیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث پٹرول کی قیمت 387 روپے 54 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 402 روپے 23 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 30 ستمبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔
اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments