امریکا اور ایران میں پیغامات کا تبادلہ، اتفاق رائے کی کوشش جاری ہے: قطر

دوحہ: (ویب ڈیسک) قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ اب بھی جاری ہے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق فریقین کے پاس مسئلے کے پرامن حل کے سوا کوئی راستہ نہیں، جبکہ کسی بھی فریق کی جانب سے علاقائی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی مخالفت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ خطے میں انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی دھمکی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جبکہ خلیجی ممالک نے جنگ کا حصہ بننے کا انتخاب نہیں کیا۔

قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کو علاقائی ممالک کے خلاف جارحانہ رویہ ترک کرنا ہوگا، تاہم قطر کو نشانہ بنائے جانے کے باوجود امن کی کوششوں سے دستبردار نہیں ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...