ایران کو جوہری ہتھیار سے روکنا امریکی تاریخ کا اہم اقدام ہوگا: ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روکنا امریکی تاریخ کے اہم ترین اقدامات میں شمار ہوگا۔
ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، معاملات اب بھی پیچیدہ ہیں تاہم ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال ہونے کی صورت میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے گر سکتی ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم خوف کے آگے نہیں جھکیں گے، جبکہ ان کے بقول ٹرمپ انتظامیہ امریکی حکومت کی خامیوں کو درست کررہی ہے۔
امریکی صدر نے اپنی تنخواہ سے متعلق کہا کہ وہ صدر کی حیثیت سے اپنی تنخواہ نہیں لیتے، تاہم اس پر کوئی ان کا شکریہ ادا نہیں کرتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments