شہر قائد میں اندھا دھند فائرنگ، 2 بھائی قتل، ایک شخص زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں گلبائی چوک کے قریب فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے، امدادی ٹیموں نے بھی موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، زخمی کو بھی طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی شناخت 30 سالہ کریم اور 35 سالہ عظیم کے ناموں سے ہوئی، زخمی شخص کی شناخت 40 سالہ جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے، ملزموں کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...