سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 441 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد پرپہنچ گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 368 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 969 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس 825 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...