مسلسل کمی کے بعد سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر اضافے کیساتھ 4 ہزار 191 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 41 ہزار 366 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments