محکمہ کھیل بلوچستان میں مالی بے قاعدگیوں کی تحقیقات شروع
کوئٹہ: (دنیا نیوز) محکمہ کھیل بلوچستان میں مبینہ بدعنوانی اور فنڈز کے غلط استعمال پر تحقیقات شروع کردی گئیں۔
ذرائع حکومت کے مطابق محکمہ انسداد بدعنوانی بلوچستان نے ڈی جی سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں 2024 سے 2026 تک تمام منظور شدہ کھیلوں کے ایونٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔
مراسلے میں محکمہ کھیل کے فنڈز میں 2 ارب 15 کروڑ روپے کے اخراجات پر اعتراض کیا گیا ہے جبکہ مالی سال 2024 سے 2026 کے دوران کھیلوں کے فنڈز میں بے ضابطگیوں کی شکایت سامنے آئی ہے۔
ذرائع حکومت کا کہنا ہے کہ محکمہ اسپورٹس سے مختص بجٹ، ریلیز آرڈرز اور انتظامی منظوریوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
پیڈ واؤچرز، ٹینڈر دستاویزات اور اے جی آفس ری کنسیلی ایشن ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ آرگنائزنگ کمیٹیوں کے نوٹیفکیشن اور میٹنگز کے منٹس بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments