رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

کراچی:(دنیا نیوز) رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق ستمبر 2026 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ ماہانہ بنیادوں پر 8 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد بڑھ گیا، جس کے بعد ماہانہ تجارتی خسارہ 3 ارب 56 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیاکہ ستمبر میں درآمدی بل ماہانہ بنیادوں پر 12 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد اضافے کے بعد 6 ارب 50 کروڑ ڈالر رہا۔

دوسری جانب ستمبر میں برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 16 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور برآمدات 2 ارب 94 کروڑ ڈالر رہیں۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 15 فیصد اضافے سے 10 ارب 79 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

مزید برآں اس عرصے کے دوران درآمدی بل 13 فیصد اضافے سے 19 ارب 21 کروڑ ڈالر جبکہ برآمدات 11 فیصد اضافے سے 8 ارب 42 کروڑ ڈالر رہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...