راولپنڈی: پڑوسی نے گلا گھونٹ کر 9 سالہ بچہ قتل کر دیا
راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کی امتیاز مارکیٹ چاکرہ کے قریب پڑوسی نے گلا گھونٹ کر 9 سال کا بچہ قتل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچے کی شناخت خرم علی کے نام سے ہوئی ہے، امدادی ٹیموں کی مدد سے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بظاہر ملزم کاشی کا ذہنی توازن درست نہیں، قتل کی وجہ بھی تاحال سامنے نہیں آسکی۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، تھانہ نصیر آباد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments