آزاد کشمیر میں الیکشن کمیشن کی پابندی اٹھنے کے بعد 7 انتظامی افسران کے تبادلے
مظفرآباد: (محمد اسلم میر) حکومت آزاد جموں و کشمیر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے دوران سرکاری ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں پر عائد پابندی اٹھائے جانے کے بعد ایڈمنسٹریٹو سروس کے 7 افسران کے تبادلے اور تقرریاں کردی ہیں۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے بی پی ایس-19 افسر چودھری محمد طارق کو ڈپٹی کمشنر ضلع میرپور کے عہدے سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر صنعت و تجارت تعینات کردیا گیا ہے۔
سرمد رضوان الشاہ خان، ڈائریکٹر صنعت و تجارت بی پی ایس-19، کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر صنعت و تجارت کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔
سید سرفراز حسین کاظمی کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر ضلع باغ تعینات کردیا گیا ہے۔
مرزا فیصل منیر، جو ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم ویلی کے عہدے پر تعینات تھے، کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر ضلع میرپور مقرر کردیا گیا ہے۔
منیراحمد قریشی، ڈپٹی کمشنر ضلع مظفرآباد، کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔
ممتاز عفت اعظم، جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر تعینات تھیں، کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم ویلی مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح سردار عاصم خالد اعوان، ڈپٹی کمشنر ضلع باغ، کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر ضلع مظفرآباد تعینات کردیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments