حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہورہا ہے، حقوق کی بازیابی کا سفر شروع ہورہا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایک ریلی ہوئی اور وہاں سیٹ بیلٹ باندھ کر اخراج کے راستے ڈھونڈے جارہے ہیں، ہم وڈیروں، جاگیرداروں کو آسانی سے بچ کر نکلنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد شہر میں بہت بڑا مارچ ہونے جارہا ہے، سب کے انتظامی یونٹس بننے جارہے ہیں، جعلی ڈومیسائل کا قصہ پارینا ہونے جارہا ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کو دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانی پڑیں گی، اگلا میئر کراچی کا بیٹا، بیٹی ڈپٹی میئر بھی ہوسکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...