قدرتی آفات سے نمٹنے کی ملکی صلاحیت مزید مضبوط بنائی جائے: اسحاق ڈار
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں این سی او سی اور این ڈی ایم اے میں مشترکہ پاک گلوبل ٹیک سہولت کے قیام کا جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے قدرتی آفات کی نگرانی، پیشگی وارننگ اور تیاری میں این ای او سی کے کردار پر بریفنگ دی، این ڈی ایم اے کے نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی منصوبے اور گلوبل ریزیلینس ہب کے قیام کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قدرتی آفات سے نمٹنے کی ملکی صلاحیت مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا موثر استعمال کیا جائے۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) October 1, 2026
اسحاق ڈار نے کہا کہ آفات کے بعد ردعمل دینے کے بجائے پیشگی وارننگ اور بروقت تیاری پر زیادہ توجہ دی جائے، انہوں نے طے شدہ منصوبوں پر موثر اور مربوط انداز میں عمل درآمد پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments