محسن رضائی نے ٹرمپ کے ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے دعوؤں کو مسترد کر دیا

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگ میں فتح کے دعووں کو مسترد کر دیا۔

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا کہ محض دعوے کرنے سے حقیقت تبدیل نہیں ہوتی بلکہ زمینی صورتحال ایران کے عوام، فوج اور میزائلوں سے تشکیل پا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ایک ناکامی کے بعد دوسری ناکامی کے باوجود امریکی تاریخ کا بدترین صدر صرف باتیں کیے جا رہا ہے، اور اب اس کے الفاظ اس کے اپنے تصورات سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ اپنی خیالی دنیا میں ہر روز فتح حاصل کر سکتے ہیں، لیکن حقیقت ایران کے عوام، اس کے فوجیوں اور اس کے میزائلوں سے تشکیل پاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...