برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، 2 پاؤنڈ فی لٹر تک پہنچ گئی
لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں ڈیزل پہلی بار 2 پاؤنڈ فی لٹر پر آگیا، جس کے بعد ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پٹرول کی اوسط قیمت تقریباً 174.71 پنس فی لٹر ریکارڈ کی گئی، جو 28 فروری کو ایران سے متعلق جنگ کے آغاز کے وقت کے مقابلے میں تقریباً 41.9 پنس زیادہ ہے۔
برطانوی ادارے کے مطابق ایک عام فیملی کار کی ٹینکی مکمل کرنے کی لاگت اب تقریباً 110 پاؤنڈ تک پہنچ گئی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ، ڈلیوری اور دیگر کاروبار وں کے لیے بھی اضافی مالی دباؤ کا باعث بن رہا ہے، برطانوی حکومت نے تاہم ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
عالمی سطح پر تیل اور ڈیزل کی سپلائی میں رکاوٹوں، مشرقِ وسطیٰ کے تنازع اور دیگر جغرافیائی سیاسی عوامل کو موجودہ قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات میں شمار کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments