یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، برطانیہ میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد
لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کے الزام میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
برطانوی پولیس کے مطابق رحمان صالحی اور سلام احمدیان پر دہشت گردی کی سازش کا الزام ہے، دونوں افراد مبینہ طور پر ایران میں موجود ممکنہ تیسرے فریق سے رابطے میں تھے، گزشتہ ہفتے مانچسٹر میں یہودی برادری کو نشانہ بنانے کی سازش ناکام بنائی گئی تھی۔۔
سینئر کو آرڈینیٹر برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر الزامات انتہائی سنگین ہیں، گرفتار ملزمان شمالی انگلینڈ میں یوم کپور کی شام یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments