ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے مرحلے کا آغاز

ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے مرحلے کا آغاز

اے آئی اور جدید مالیاتی خدمات سے متعلق دیگر تجاویز شامل ،اسٹیٹ بینک

کراچی (بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے مالیاتی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ کیلئے ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ریگولیٹری سینڈ باکس کے ذریعے جدید مالیاتی حل پیش کرنے والے افراد اور اداروں کو اپنی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کو محدود دائرہ کار میں آزمانے کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔ اسٹیٹ بینک نے ایس بی پی وژن 2028 کے تحت اگست 2025 میں ریگولیٹری سینڈ باکس کا آغاز کیا تھا اور اس کا پہلا مرحلہ جون 2026 میں کامیابی سے مکمل ہوا۔ دوسرے مرحلے میں مالیاتی خدمات میں مصنوعی ذہانت، ادائیگیوں کے نظام میں جدت، ٹیکنالوجی کے ذریعے بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر اور مستقبل کی جدید مالیاتی خدمات سے متعلق دیگر تجاویز شامل ہوں گی۔ اقدام کا مقصد ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے شعبے میں ذمہ دارانہ جدت کے ساتھ صارفین کا تحفظ اور مالیاتی استحکام یقینی بنانا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...