ہوزری مینوفیکچررز ملبوسات،نٹ ویئر کی برآمدات بڑھانے کیلئے پُرعزم
کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن 1960میں قیام کے وقت سے پاکستان کی اقتصادی ترقی، زرمبادلہ کے حصول اور لاکھوں شہریوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے ملبوسات اور۔۔
نٹ ویئر کی برآمدات میں اضافے کے لیے پُرعزم ہے ۔برآمد کنندگان پاکستان کی معیشت کے سپاہی ہیں جو عالمی اقتصادی محاذوں پر پاکستان کا دفاع کر رہے ہیں۔ پاکستان کا ملبوسات و ٹیکسٹائل سیکٹر قومی اقتصادی ترقی اور زرمبادلہ کے حصول میں سب سے بڑا کردار ادا کرنے والے شعبوں میں شامل ہے جس نے متعدد چیلنجز کے باوجود گزشتہ ایک دہائی کے دوران برآمدات میں 44 فیصد اضافہ حاصل کیا ہے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات2015-16 میں 12.447 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر2025-26 میں 17.933 ارب امریکی ڈالر ہو گئیں، جو گزشتہ دس برس کے دوران 44.07 فیصد اضافہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments