حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا، پوری قوم ان مذاکرات کا انتظار کر رہی ہے۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ امید ہے اچھی خبر ملے گی، حکومت کو چاہیے کہ ڈیڈ لاک ختم کرے، مطالبات تسلیم ہونے تک لانگ مارچ ختم نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کرے قوم کو اچھی خوشخبری ملے، اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کو سیاسی سپیس دے۔

شوکت یوسف زئی نے مزید کہا کہ حکومت مطالبات تسلیم کرنے میں جتنی دیر کرے گی، اتنا ہی ملک کو نقصان ہوگا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...