اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں، شہریوں کے تحفظ کیلئے کنٹینرز رکھے: وزارت اطلاعات
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت اطلاعات ونشریات نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹنگ غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی، شہریوں کے تحفظ کے لیےاسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم پرمختلف مقامات پر کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔
وزارت اطلاعات کےمطابق حفاظتی اقدامات ماضی کے پرتشدد واقعات اور رویوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے، جن کا مقصد امن و امان برقرار رکھنا اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے، یہ اقدامات ریاست کی امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری کے تحت عدالتی تناظر میں کیے گئے ہیں۔
بیان کےمطابق غیر ملکی ٹی وی نے ان اقدامات کو محض سڑکوں کی بندش کے طور پر پیش کیا اورحقائق کو نظرانداز کیا، حالانکہ تمام سڑکیں کھلی ہیں۔
وزارت اطلاعات نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹنگ کو یکطرفہ، گمراہ کن اور منفی تاثر پیدا کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئےکہا کہ ایسے پروپیگنڈے سے حقائق تبدیل نہیں ہوسکتے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments