ایشین گیمز: بھارت کی پاکستان کیخلاف دوسری وکٹ 51 رنز پر گر گئی
ناگویا: (دنیا نیوز) پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی دوسری وکٹ 51 رنز پر گر گئی۔
بھارت کے سوریا ونشی 15 رنز بنا کر پویلین کو واپس لوٹ گئے ہیں، سنجو سیمسن 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
ابھیشک شرما اور کپتان شریاس آئر اس وقت کریز پر موجود ہیں۔
جاپان میں جاری کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان شریس آئیر نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے سیمی فائنل کی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں معاذ صداقت، عثمان خان، صائم ایوب، حسن نواز، عبد الصمد، سعد مسعود، عرفات منہاس، احمد دانیال، ابرار احمد اور سفیان مقیم پر مشتمل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments