آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا

لاہور: (دنیا نیوز) آن لائن گیمز کے منفی اثرات کی وجہ سے برطانیہ پلٹ نوجوان نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھٹہ چوک کے قریب بینک لوٹ لیا۔

سبحان والدین سے جھگڑ کر برطانیہ سے پاکستان آیا تھا، جس نے اخراجات پورے کرنے کیلئے بینک سے 7 لاکھ روپے لوٹے، واردات کے بعد ملزم گھر میں آرام سے بیٹھا پب جی گیم کھیل رہا تھا۔

ملزم نے سکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا کر صرف 9 منٹ میں واردات کی، پولیس نے سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزم کو گھر سے گرفتار کر کے پستول اور گاڑی برآمد کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...