سی ٹی ڈی کی کارروائی، پاک پتن سے را کا خطرناک دہشت گرد گرفتار
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں سی ٹی ڈی نے 98 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جس کے دوران 13دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان نے کہا کہ پاک پتن سے را کا خطرناک دہشت گرد واجد گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کی شناخت عثمان، نعیم، عبدالمنان، واجد، اسامہ، عثمان، حسن، بابر کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ 1، آئی ای ڈی بم 3. ڈیٹونیٹرز12 اور فیوز وائر 35 فٹ برآمد ہوئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 13 مقدمات درج کر لیے گئے، پنجاب بھر میں رواں ہفتے کے دوران 1595 کومبنگ آپریشنز کے دوران 52 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 55416 افراد کو چیک کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف کے تحت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments