ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج
کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس میں ہزاروں مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے۔
سکیورٹی فورسز دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں میں مقامی شہریوں کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ اس سلسلے میں ایف سی بلوچستان کی جانب سے صوبے بھر میں 39 فری میڈیکل کیمپس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
ان میڈیکل کیمپس میں 5 ہزار 640 مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور علاج کیا گیا، جبکہ مریضوں کو ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
فری میڈیکل کیمپس قلعہ سیف اللہ، کوہلو، چمن، ژوب، ڈیرہ بگٹی، قلعہ عبداللہ، سبی اور لورالائی سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں لگائے گئے۔ ان کیمپس کے ذریعے دورافتادہ علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
مفت میڈیکل کیمپس میں بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو صحت سے متعلق طبی آگہی بھی فراہم کی گئی۔ اس دوران مریضوں کے مفت طبی معائنے اور علاج کے علاوہ ضرورت کے مطابق ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں مستحق افراد نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو بھرپور انداز میں سراہا۔
جولائی سے اگست کے دو ماہ کے دوران خدمات کی فراہمی کے لیے برآمدات میں تقریباً 29 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ خدمات کی درآمدات میں 9.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments