خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت کے عدم تعاون کے باعث صوبے کے جنوبی اضلاع میں مالی سال 26-2025 کے دوران 4 ارب 29 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی گیس چوری ہوئی۔
خیبرپختونخوا میں گیس نقصانات کی شرح گزشتہ مالی سال 2024-25 کے مقابلے میں تقریباً 3.5 فیصد بڑھ گئی۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جنوبی اضلاع میں اوسطاً ہر ماہ تقریباً 35 کروڑ 78 لاکھ اور روزانہ تقریباً ایک کروڑ 18 لاکھ روپے مالیت کی گیس چوری ہورہی ہے۔
جنوبی اضلاع کے گیس حکام کا دعویٰ ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے عدم تعاون کے باعث گیس کی چوری جاری ہے، سیاسی قائدین کی سرپرستی کے باعث گیس چوری میں اضافہ ہو رہا ہے۔
کرک کے گاؤں نشپا کے قریب پائپ لائن سے مبینہ طور پر غیر قانونی کنکشن لینے کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments