اسٹاک ایکسچینج،مندی،ایک لاکھ 68ہزارکی سطح گرگئی

اسٹاک ایکسچینج،مندی،ایک لاکھ 68ہزارکی سطح گرگئی

1138.50پوائنٹس کی کمی سے 100انڈیکس 167441.91پر بند 65.32فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ،1کھرب 49ارب روپے ڈوب گئے

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی رہی جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 68ہزار پوائنٹس کی سطح دوبارہ گرگئی۔ مندی کے سبب 65.32فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 1کھرب 49ارب روپے ڈوب گئے ۔ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے سے 1.2ارب ڈالر کی قسط جلد جاری ہونے پر کاروبار کے آغاز میں کیپٹل مارکیٹ نے خیرمقدم کیا جس سے 906 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 1لاکھ 69ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی لیکن امریکی بانڈز ایلڈ 25سال کی بلند سطح پر آنے سے یو ایس بانڈز میں سرمایہ کاری بڑھنے ، عالمی سطح پر شرح سود میں اضافے کے خطرات اور پاکستان میں بھی زائد ایلڈ پر پی آئی بیز کی نیلامی سے شرح سود بڑھنے کے خدشات کے باعث جاری تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1138.50 پوائنٹس کی کمی سے 167441.91پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 405.13پوائنٹس کی کمی سے 49983.86 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 673.69پوائنٹس کی کمی سے 101272.49 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 1444.30پوائنٹس کی کمی سے 240418.15پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 37.65 فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز 36کروڑ 58 لاکھ 69ہزار 618 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر496 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 130 کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں اضافہ،324 میں کمی اور 42 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...