فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے فرانس جوہری ہتھیاروں کو آزادی اور سلامتی کی ضمانت سمجھتا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے، ایران نے کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو بھی خطرہ قرار دیا جا رہا ہے، جوہری طاقتوں کی اجارہ داری عالمی امن کیلئے سوالیہ نشان ہے،عالمی نظام چند طاقتور ممالک کی بالا دستی کو فروغ دے رہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ حقیقی امن سب کیلئے سلامتی اور تحفظ کے حق کو تسلیم کرنے میں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments