خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور

پشاور: (دنیا نیوز) گورنرخیبرپختونخوا کی مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ صوبےکے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند ہے۔

اپنے جاری بیان میں ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے لیے وزیراعظم کی جانب سے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج میں سے 10 ارب روپے جاری کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کی پہلی قسط سے صوبے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

گورنرخیبرپختونخوا کی مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کا کہنا تھا کہ جاری کیے گئے فنڈز عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی بہتری پر خرچ کیے جائیں۔

ثمر ہارون بلور کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور بروقت عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ خیبرپختونخوا کے عوام کو ان فنڈز کے ثمرات عملی طور پر نظر آئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...