سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی قیادت میں اتحادی فورسز نے یمن میں حوثی اہلکاروں اور ان کی فوجی صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر متعدد پوسٹس میں اتحادی فورسز کے ترجمان نے بتایا کہ حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں 136 فوجی اہداف تباہ کر دیے گئے ہیں۔

سعودی اتحادی فورسز کے مطابق حوثیوں کے بیلسٹک میزائل نیٹ ورک کو ختم کرنے اور تباہ کرنے کیلئے بھی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ یمنی مسلح افواج کے دستوں کو 24 گھنٹے فضائی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...