کراچی پورٹ پر 330میٹر بڑے جہازوں کی آمدممکن

کراچی پورٹ پر 330میٹر بڑے جہازوں کی آمدممکن

ڈریجنگ مکمل، اب 15میٹر گہرے بحری جہاز لنگر انداز ہو سکیں گے

کراچی (بزنس رپورٹر)کراچی پورٹ پر تاریخ رقم ہوگئی، پورٹ چینل میں ڈریجنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب 330 میٹر تک طویل بڑے بحری جہازوں کی آمد و رفت اور لنگر اندازی ممکن ہوگئی جبکہ عالمی کمپنی نے کراچی پورٹ کے کے جی ٹی ایل ٹرمینل سے یورپ کیلئے پہلی بار ہفتہ وار کنٹینر سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔ پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ چینل میں ڈریجنگ کے بعد 330 میٹر لمبائی اور 15 میٹر گہرائی والے بحری جہازوں کی لنگر اندازی ممکن ہوگی،اس سے قبل ڈریجنگ مکمل نہ ہونے کے باعث پورٹ پر زیادہ سے زیادہ تقریباً 305 میٹر طویل بحری جہاز لنگر انداز ہوتے تھے۔

ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ پر ڈریجنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد عالمی شپنگ کمپنی نے کے جی ٹی ایل سے یورپ کیلئے نئی کنٹینر سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت 23 اکتوبر سے پہلی بار ہفتہ وار بنیادوں پر کنٹینر سروس شروع کی جائیگی۔ پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی سروس کے ذریعے کراچی پورٹ سے یورپی ممالک کیلئے کنٹینرز کی آمد و رفت ہفتہ وار بنیادوں پر ہوگی جس سے پاکستان کی یورپ کے ساتھ بحری تجارت اور کنٹینرائزڈ کارگو کی ترسیل کو سہولت ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...