فلپ مورس کاگلگت بلتستان میں پانی کی دستیابی کو بہتر بنانے کا منصوبہ مکمل

فلپ مورس کاگلگت بلتستان میں پانی کی دستیابی کو بہتر بنانے کا منصوبہ مکمل

کراچی(بزنس ڈیسک)مورس پاکستان لمیٹڈ (پی ایم پی کے ایل)نے ہاشو ہنر ایسوسی ایشن (ایچ ایچ اے ) کے اشتراک سے گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو کے رگیول (Rigayul) میں 30,700 لیٹر گنجائش رکھنے والے پانی ذخیرہ کرنے کے ٹینک کی تعمیر مکمل کرلی ہے۔

 اس ٹینک کی تعمیر کا مقصد پانی ذخیرہ کرنے کی مقامی صلاحیت کو بہتر بنانا، مقامی خاندانوں کے لیے پانی تک رسائی میں اضافہ کرنا اور روزمرہ ضروریات کے لیے پانی کی قابلِ اعتماد فراہمی یقینی بنا کر صحت مند اور بہتر طور پر مشکلات کا سامنا کرنے والی کمیونٹی کی معاونت کرنا ہے ۔یہ اقدام ان کمیونٹیز میں مثبت اور دیرپا اثرات مرتب کرنے کے فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے ، جہاں ادارہ اپنی سرگرمیوں کے ذریعے مقامی ترقی میں کردار ادا کرتا ہے ۔پانی ذخیرہ کرنے کییہ سہولت براہِ راست 100 گھرانوں کو فائدہ پہنچائے گی ۔ فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرعلی تیکش نے کہا کہ پانی تک قابلِ اعتماد رسائی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور پائیدار ترقی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے ۔ تجربہ کار مقامی اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہمارا مقصد ایسے اقدامات میں معاونت کرنا ہے جو کمیونٹی کی ضروریات کو پورا کرنے اور دیرپا مثبت اثرات پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوں۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم اسکردو میں اس کوشش کا حصہ بن رہے ہیں اور مقامی آبادی کے لیے پانی تک بہتر رسائی میں معاونت کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...