مرکنٹائل ایکسچینج میں 33.153ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 33.153ارب روپے کے سودے

مجموعی طور پر 152,967لاٹس کا کاروبار ہوا،سونا سرفہرست رہا،رپورٹ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 33.153 ارب روپے رہی، جبکہ مجموعی طور پر 152,967 لاٹس کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ کاروبار سونے (20.905 ارب روپے ) میں ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد کرنسی معاہدوں (3.402 ارب روپے )، خام تیل (2.254 ارب روپے )، چاندی (1.681 ارب روپے )، نیسڈیک 100 (1.359 ارب روپے )، تانبہ (1.195  ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (587.080 ملین روپے )، پلاٹینم (531.218  ملین روپے )، برینٹ خام تیل (218.505  ملین روپے )، قدرتی گیس (186.208 ملین روپے )، جاپان ایکویٹی 225 (155.086 ملین روپے )، ڈاؤ جونز (128.488 ملین روپے )، پیلیڈیم (31.570 ملین روپے ) اور ایلومینیم (5.384 ملین روپے ) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...