زرعی و کیمیکل مصنوعات کی درآمدات میں 9.8فیصد اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی) زرعی اور کیمیکل مصنوعات کی درآمدات میں پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ 9.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اگست 2026 کے دوران زرعی و کیمیکل مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.774 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.615 ارب ڈالر تھا۔اگست میں مذکورہ مصنوعات کی درآمدات 843 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیںجو جولائی میں 930.98 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 748.49 ملین ڈالر رہی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments