ایس ای سی پی نے ستمبر میں 5,241نئی کمپنیاں رجسٹر کیں
317,002 تعداد ہوگئی، 99.9فیصد کی رجسٹریشن ای زی فائل سے ہوئی
اسلام آباد(اے پی پی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رواں سال ستمبر کے دوران 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں، جس کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 317,002 ہو گئی ہے ۔ ایس ای سی پی کے مطابق نئی رجسٹریشنز میں سے 99.9 فیصد ایس ای سی پی کے ای-زی فائل (eZfile) پورٹل اور مربوط وفاقی و صوبائی نظاموں کے ذریعے آن لائن مکمل کی گئیں۔نئی رجسٹریشنز میں پنجاب 2,740 کمپنیوں (52.3 فیصد) کے ساتھ سرِ فہرست رہا، اس کے بعد اسلام آباد 1,009 (19.2 فیصد)، سندھ 790 (15.1 فیصد)، خیبر پختونخوا 428 (8.2 فیصد)، گلگت بلتستان 169 (3.2 فیصد) اور بلوچستان 105 (2.0 فیصد) کے ساتھ شامل رہے ۔مختلف شعبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سب سے زیادہ 920 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جس کے بعد ٹریڈنگ (808)، سروسز (599)، کنسٹرکشن (339)، فوڈ اینڈ بیوریجز (239)، ٹورازم (222)، ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ (193)، ایجوکیشن (189)، ای کامرس (179) اور مائننگ اینڈ کوارینگ کی (127) شامل ہیں۔ دیگر شعبوں میں قائم کمپنیوں کی تعداد 1426 رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments