اسٹاک ایکسچینج:شدید مندی، انڈیکس 1964پوائنٹس گرگیا
209ارب روپے خسارہ،100انڈیکس 165124.41پوائنٹس پر بند ہوا امریکا ایران کشیدگی،کے پی میں ایمرجنسی اور پرافٹ ٹیکنگ مندی کی وجہ،ماہرین
کراچی(بزنس رپورٹر) اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو بھی مندی کی شدت برقرار رہی جس سے 100 انڈیکس کی دوران ٹریڈنگ 1لاکھ 67ہزار اور 1لاکھ 66ہزار پوائنٹس کی دو سطح گرگئیں۔مندی کے سبب 64.40 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 2کھرب 09ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ۔ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 100 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن شرح سود میں اضافے کے واضح اشاروں پر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی آف لوڈنگ سے تیزی عارضی ثابت ہوئی۔ماہرین کے مطابق امریکا ایران کشیدگی، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ میں مندی اثرات چھائے رہے ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1964.86 پوائنٹس کی کمی سے 165124.41 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 837.55پوائنٹس کی کمی سے 49004.16پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 959.71پوائنٹس کی کمی سے 100157.69پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 2558.45 پوائنٹس کی کمی سے 237813.98 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 17.30فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روز36کروڑ 29لاکھ 54ہزار 295 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر500 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 135 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 322 میں کمی اور 43 میں استحکام رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments