ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق

شجاع آباد: (دنیا نیوز) کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابر ٹرین کی ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب 14 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 4 مسافر جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹرین حادثہ صبح سوا پانچ بجے پیش آیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد متاثرہ مسافر اپنے سامان کے ساتھ پٹری کے کنارے بیٹھے ہیں، جبکہ اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بند ہے، ملتان ڈویژن انتظامیہ جائے حادثہ پر موجود ہے۔

ایک مسافر کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کی روہڑی کے قریب بوگی نمبر 9 کے نٹ بولٹ درست کیے گئے تھے، اس بیان کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی اور یہ بھی واضح نہیں کہ اس کا حادثے سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

بعض ذرائع نے حادثے کے وقت ٹرین کی رفتار تیز ہونے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم حادثے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد سے اظہارِ افسوس کیا ہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...