وزیراعظم آزادکشمیر نے عادل قریشی کو سپورٹس، کلچر اینڈ یوتھ افیئرز کا سیاسی معاون مقرر کر دیا
مظفر آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے عادل قریشی کو سپورٹس، کلچر اینڈ یوتھ افیئرز کا سیاسی معاون مقرر کر دیا۔
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے عادل قریشی کو سیاسی معاون ہمراہ وزیراعظم برائے سپورٹس، کلچر اینڈ یوتھ افیئرز تعینات کر دیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم نے عادل قریشی کو تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔
انہوں نے وزیراعظم سیکرٹریٹ مظفرآباد میں کارکنان کی موجودگی میں وصول کیا، عادل قریشی کی تعیناتی پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments