وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

بنکاک: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل (ای ایس سی اے پی) کی ایگزیکٹو سیکرٹری سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معاشی ترجیحات اور باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں 2026 کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے ہونے والی پیش رفت کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ساختی اصلاحات اور برآمدات پر مبنی پائیدار معاشی ترقی ناگزیر ہے، موسمیاتی تبدیلی اور تیزی سے بڑھتی آبادی پاکستان کے بڑے چیلنجز ہیں۔

ملاقات میں آفات سے نمٹنے کی تیاری اور پیشگی انتباہی نظام کیلئے تکنیکی معاونت کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ پاکستان میں قابل عمل موسمیاتی منصوبوں کی تیاری کیلئے تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ، روزگار کے مواقع بڑھانے، پائیدار مالیات اور توانائی کی منتقلی کے شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کیلئے ممکنہ تکنیکی معاونت بھی زیر غور آئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پالیسی تجزیے کو عملی اقدامات اور قابل پیمائش نتائج میں تبدیل کرنا ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...